ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا 21.56 ارب سے زائد سر پلس بجٹ منظور

10 months ago
6

#کراچی:ورکرز ویلفیئر #ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ #اجلاس
کراچی:ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا 21.56 ارب سے زائد سر پلس بجٹ منظور کرلیا گیا۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کا مالی سال 2023-24 کے لیے 21 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ روپے کا ریکارڈ اضافی بجٹ منظور کر لیا گیا ہے، جس میں انتظامی اخراجات کم کرکے ورکرز کی فلاح و بہبود، ترقیاتی کاموں اور تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، یہ بجٹ سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کے چیئرمین سعید غنی کی صدارت میں ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔

اجلاس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔ مالی سال 2023-24 کے لیے بورڈ کے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 38 ارب 10 کروڑ 75 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 16 ارب 54 کروڑ 57 لاکھ روپے لگایا ہے، اس طرح بورڈ کا سرپلس بجٹ ریکارڈ 21 ارب 56 کروڑ 18 لاکھ روپے ہے۔

Loading comments...