Be-Maujaza Dunya Mein Ubharti Nahin Qoumain
Be-Maujaza Dunya Mein Ubharti Nahin Qoumain
Jo Zarb-e-Kaleemi Nahin Rakhta Woh Hunar Kya!
O never without miracles do people rise;
What good is art that does not have the impact of the rod of Moses (A.S.) ?
بے معجزہ دنیا میں اُبھرتی نہیں قومیں
جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا، وہ ہنر کیا
معانی: بے معجزہ:بغیر معجزہ کے، بغیر اعجاز کے ۔ ابھرتی نہیں : ترقی نہیں کرتیں ۔ ضرب کلیمی: حضرت موسیٰ علیہ السلام جیسی صلاحیتیں جو باطل کے خلاف استعمال ہوتی ہیں۔ ہنر: فن
مطلب: جس طرح معجزہ کو عقل نہیں سمجھ سکتی اور وہ عام قانون، اصول اور ڈگر سے ہٹ کر ہوتا ہے اسی طرح دنیا میں جب کوئی قوم ترقی کرنے پر آتی ہے تو اس کے افراد بھی ایسے کارنامے سرانجام دیتے ہیں جو معجزہ سے کم نہیں ہوتے اسی طرح جس ہنر میں ضرب کلیمی جیسا معجزہ نہ ہو وہ بے کار ہے۔ ایسا ہنر جو اپنے پڑھنے والوں اور دیکھنے والوں کے دلوں میں اور ان کی زندگیوں میں اسی طرح کا انقلاب پیدا نہ کر دے جو حضرت موسیٰ کلیم اللہ نے اپنے عصا کی ضرب سے کیا تھا کہ کہیں چشمے پھوٹ پڑتے تھے اور کہیں دریا دولخت ہو گیا تھا۔
(Zarb-e-Kaleem-128) Funoon-e-Latifa
~ Dr. Allama Iqbal
#Moses #ZarbeKaleem #ZarbeKaleemi #Iqbaliyat #Muslims #HazratMusa #AakhriPaigham #Allah #Nation #Ummah #Millat #Riseup #Wakeup #Poetry #Inspiration
14
views
Zauq-e-Hazir Hai Tou Phir Lazim Hai Iman-e-Khalil (A.S.)
Zauq-e-Hazir Hai Tou Phir Lazim Hai Iman-e-Khalil (A.S.)
Warna Khakstar Hai Teri Zindagi Ka Pairhan
If you have taste for the visible you need the Faith of Khalil
Otherwise ashes are the adornments of your life
(Bang-e-Dra-144) Kufr-o-Islam
ذوقِ حاضر ہے تو پھر لازم ہے ایمانِ خلیلؑ
ورنہ خاکستر ہے تیری زندگی کا پیرہن
معانی: ذوقِ حاضر: موجود کا شوق یعنی موجودہ دنیا کے معاملات ۔ ایمانِ خلیلؑ: حضرت ابراہیم ؑکا سا ایمان ۔ خاکستر: راکھ ۔ پیرہن: لباس ۔
مطلب: یہ زمانہ آزمائش اور فتنوں سے بھرا ہوا ہے اور اگر تجھے حاضر یعنی دنیا کے معاملات کرنے ہیں تو تجھے چاہیے کہ تو مضبوط ایمان لے کر نکل ورنہ نمرود کی بھڑکائی ہوئی آگ (مراد فتنے) تجھے جلا کر راکھ کر دیں گے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالنے کی دھمکی دی گئی مگر ان کے ایمان کی شدت میں رتی بھر کمی نہ ہوئی اور اللہ کی رحمت سے وہ آگ گلزار بن گئی۔
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #HazratIbrahimAS #Islam #IbrahimAS #IsmaelAS #Auladkitarbiyat #Muhabbat #Quran #MuhammadSAW #AllamaIqbal #Iqbaliyat #KHALILULLAH #Khalil #Imaan #Faith
14
views
Aah ! Muslim Bhi Zamane Se Yunhi Rukhsat Huwa
It's time for Muslims to wake up. 🇵🇸
Aah ! Muslim Bhi Zamane Se Yunhi Rukhsat Huwa
Asman Se Abar-e-Aazari Utha, Barsa, Gya
Ah! The Muslim also departed from the world, just like that.
The azure cloud appeared over the horizon, rained and departed
آہ! مسلم بھی زمانے سے یونہی رخصت ہوا
آسماں سے ابرِ آذاری اُٹھا، برسا، گیا
معانی: ابر آذاری: موسم بہار کا بادل،مراد مسلمانوں کے شاندار کارنامے ۔
مطلب:امتِ مسلمہ کی حالت زار دیکھ کر اقبال کے دل پر چوٹ سی لگتی ہے اور فرماتے ہیں ، افسوس کہ مسلمان بھی دنیا سے اس طرح رخصت ہوگئے۔ جیسے آسمان پر بہار کے موسم کا ایک بادل آتا ہے، برستا ہے اور چلا جاتا ہے۔ یہی مثال مسلمانوں کی ہے۔
(Bang-e-Dra-096) Goristan-e-Shahi
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Palestine #Gaza #Rafah #GazaGenocide #Israel #Children #AllEyesOnRafah #Iqbaliyat
9
views
Kaab Zuban Kholi Humari Lazzat-e-Guftar Ne!
(Bang-e-Dra-016) Sada'ay Dard
Kaab Zuban Kholi Humari Lazzat-e-Guftar Ne!
Phoonk Dala Jab Chaman Ko Aatish-e-Paikar Ne
Alas! My tongue poured its speech down
When war’s fire had burnt the garden down
کب زباں کھولی ہماری لذّتِ گفتار نے!
پھُونک ڈالا جب چمن کو آتشِ پیکار نے
معانی: لذت گفتار: بولنے کا مزہ ۔ پھونک ڈالا: جلا ڈالا ۔ آتشِ پیکار: جنگ کی آگ
مطلب: دکھ کی بات تو یہ ہے کہ ہم نے اس وقت اپنی زبان کھولی جب جنگ کی آگ ہمارے چمن کو جلا کر راکھ کر چکی ہے۔
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Palestinians #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine #Rafah #GazaGenocide
13
views
Sarwari Zaiba Faqat Uss Zaat-E-Be Hamta Ko Hai - Dr. Allama Iqbal
Sarwari Zaiba Faqat Uss Zaat-E-Be Hamta Ko Hai
Hukamran Hai Ek Wohi, Baqi Bootan-E-Azri
None with diamond’s orb invest but the Most High alone:
He is the sovereign, all the rest are idols carved from stone;
سروری زیبا فقط اس ذاتِ بے ہمتا کو ہے
حکمراں ہے اک وہی ، باقی بتانِ آزری
معانی: زیبا: لائق، موزوں ۔ ذاتِ بے ہمتا: یعنی خدا تعالیٰ جس کا کوئی شریک نہیں ۔ بتانِ آزری: آزر کے تراشے ہوئے بت، باطل چیزیں ۔
مطلب: حقیقت یہ ہے کہ بادشاہت صرف اللہ کے لیے زیبا ہے بس وہی سچا اور حقیقی حکمران ہے، دنیا کے جتنے بادشاہ ہیں، جو دوسروں کو غلام بناتے ہیں، وہ سب بت ہیں، اور مسلمان کا فرض ہے ان بتوں کو توڑدے۔
(Bang-e-Dra-162) Khizar-e-Rah - Jawab-e-Khizar (خضر راہ - جواب خضر) Khizr’s Reply
~Dr. Allama Iqbal
#Allah #Almighty #God #Hukamran #Badshah #Khuda #Islam #Iqbaliyat #Poetry #lines #KhizareRah #AllamaIqbal #AakhriPaigham #Muslims
10
views
Ye Jihad Allah Ke Raste Mein Be-Taegh-o-Sipar - Dr. Allama Iqbal
Ye Jihad Allah Ke Raste Mein Be-Taegh-o-Sipar
Hai Jasarat Afreen Shauq-e-Shahadat Kis Qaddar
A jihad in the way of God, waged without sword or shield!
What courage the love of martyrdom gives!
Ye Kali Bhi Iss Gulistan-e-Khazan Manzar Mein Thi
Aesi Chingari Bhi Ya Rab, Apni Khakstar Mein Thi
O that in our autumn‐stricken garden there were flower‐buds like this!
O that a spark like this, dear Lord, could be found in our ashes!
Apne Sehra Mein Bohat Aahu Abhi Poshida Hain
Bijliyan Barse Huway Badal Mein Bhi Khawabida Hain!
In our desert many deer still hide! and in the spent clouds
Many flashes of lightning still lie dormant!
یہ جہاد اللہ کے رستے میں بے تیغ و سپر
ہے جسارت آفریں شوقِ شہادت کس قدر
معانی: بے تیغ و سپر: تلوار اور ڈھال یعنی جنگی ہتھیاروں کے بغیر ۔ جسارت آفریں : دلیری پیدا کرنے والا ۔ شہادت: اللہ کی راہ میں جان دینا ۔ کس قدر: بہت زیادہ ۔
مطلب: سچ تو یہ ہے کہ تو نے اللہ کی راہ میں کسی تلوار اور ڈھال کے بغیر حیرت انگیز طور پر بڑی جی داری کے ساتھ جہاد کیا ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوق شہادت نے تجھے کس قدر جرات مند اور بہادر بنا دیا تھا ۔
یہ کلی بھی اس گلستانِ خزاں منظر میں تھی
ایسی چنگاری بھی یارب اپنی خاکستر میں تھی
معانی: گلستانِ خزاں منظر: اجڑی ہوئی یا زوال کی ماری قوم ۔ خاکستر: راکھ، یعنی ماضی کے مجاہدوں کی موجودہ نسل جو ایسے جذبے سے خالی ہے ۔
مطلب: تیری مختصر زندگی اور موت کے پیش نظر حیرت زدہ ہو کر یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ خدایا! ہمارے اجڑے ہوئے باغ میں ایسی کلی بھی موجود تھی ۔ یہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ جو دیکھا جائے تو راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے اس ڈھیر میں ایسی تابناک اور باطل کو جلا دینے والی چنگاری بھی موجود تھی ۔
اپنے صحرا میں بہت آہو ابھی پوشیدہ ہیں
بجلیاں برسے ہوئے بادل میں بھی خوابیدہ ہیں
معانی: صحرا : مراد قوم، ملت ۔ بجلیاں جمع بجلی مراد جہاد کے جذبے ۔ برسے ہوئے بادل: ماضی کے عظیم مجاہدوں کی موجود ہ نسل، قوم ۔ خوابیدہ: سوئی ہوئیں یعنی موجود ۔
مطلب: لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس لیے کہ ہمارے صحرا میں اتنے جیالے آہو ابھی تک چھپے ہوئے ہیں اور جو بادل برس چکا ہے اس میں ابھی بجلیاں چھپی ہوئی ہیں ۔ مراد یہ کہ قوم میں ابھی بھی جوہر قابل اور جان نثاروں کی کمی نہیں ہے ۔
(Bang-e-Dra-128) Fatima Bint-e-Abdullah
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Fearless #Momin #Believer #Stand #Worrior #Jihad #Shaheed #Martyr #SaveGaza #Gaza #Palestine
7
views
Asr-e-Hazir Malak-Ul-Mout Hai Tera, Jis Ne - Dr. Allama Iqbal
Asr-e-Hazir Malak-Ul-Mout Hai Tera, Jis Ne
Qabz Ki Rooh Teri De Ke Tujhe Fikr-e-Muash
This age that’s with us is your angel of death,
Its bread and butter cares catch your soul’s breath.
(Zarb-e-Kaleem-093) Madrasa
عصر حاضر ملک الموت ہے تیرا جس نے
قبض کی روح تری دے کے تجھے فکرِ معاش
معانی: عصر حاضر: موجودہ زمانہ جس پر فرنگی تہذیب و تمدن کے اثرات ہیں ۔ ملک الموت: موت کا فرشتہ ۔ فکر معاش: روزی کی فکر ۔
مطلب: اقبال اس شعر میں موجود دور کی مغربی اثرات رکھنے والی درسگاہوں کے طالب علموں خصوصاً مسلمان طالب علموں کو خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موجودہ دور تمہارے لیے موت کا فرشتہ ہے جس نے تمہاری اصل دینی روح کو قبض کر کے تم پر دینی اور انسانی موت پیدا کر دی ہے اور یہ موت کیا ہے روزی کمانے کا فکر ہے ۔ زمانہ جدید کے مدارس طالب علموں کی روحانی اور انسانی تربیت کی بجائے انہیں روزی کمانے کی فکر میں لگائے ہوئے ہیں حالانکہ مقصد تعلیم کچھ اور ہے ۔
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Education #Schools #Universities #Money #Dollars #Slave #Life #Reality #Haqeeqat #Wakeup #Motivation #Inspiration #Iqbaliyat
11
views
Woh Faraib Khurdah Shaheen K Pala Ho Kargason Mein - Dr. Allama Iqbal
Woh Faraib Khurdah Shaheen K Pala Ho Kargason Mein
Ussay Kya Khabar Kya Hai Reh-O-Rasm-E-Shahbazi
That deceived falcon, raised among vultures,
How would it know the ways and customs of falconry?"
وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں
اُسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہبازی جو فریب کھایا ہوا شہباز گِدھوں میں پل کر جوان ہوا ہو، وہ شہبازی کےطور طریقوں سے کیا آگاہ ہو سکتا ہے؟یہ مسلمان قوم خصوصاً اس کے نونہالوں کا نقشہ ہے کہ جس فضا میں ان کی تربیت ہوئی ہے، وہ شہبازوں کی نہیں، گِدھوں کی فضا ہے، پھر ان سے شہبازی کی کیا امید رکھی جا سکتی ہے؟
فریب خوردہ شاہین کنایہ ہے مسلمان نوجوان سے، کہ پلا ہو کرگسوں میں کنایہ ہے غیر اسلامی ماحول سے، علامہ کہتے ہیں کہ میری قوم کے نوجوان سراسر غیر اسلامی ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اُن کے دل و دماغ کو اسلام سے بیگانہ بنا دیا ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انکا جذبۂ عشق سرد پڑ گیا۔ ترقی کے ولولے ختم ہو گئے، مذہبی غیرت فنا ہو گئی، خودی مردہ ہو گئی۔ اگر کسی شاہین کی پرورش گِدھوں میں ہوئی ہو تو قدرتی طور پر وہ مردار کھانے کا عادی ہو جائےگا۔ وہ کیا جانے کہ زندہ طائر کو شکار کرنے میں کیا لذت ہوتی ہے۔
(Bal-e-Jibril-015) Wohi Meri Kam Naseebi, Wohi Teri Be-Niazi
(وہی میری کم نصیبی، وہی تیری بے نیازی)
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Shahen #Shaheen #Falcon #Auqab #Eagle #Riseup #Wakeup #FlyingShaheen #StrongMuslims #BraveMuslims#Rising #ShahBazi #Parvaaz
3
views
Ho Agar Quwwat-e-Firon Ki Darparda Mureed
Ho Agar Quwwat-e-Firon Ki Darparda Mureed
Qoum Ke Haq Mein Hai Lanat Woh Kaleem-Ullahi !
If a Moses forms a secret league with the Pharaoh of his time:
For his nation such like‐Moses is curse, committing dreadful crime.
ہو اگر قوتِ فرعون کی درپردہ مرید
قوم کے حق میں ہے لعنت وہ کلیم اللّٰہی!
معانی: فرعون: قدیم مصر کا ایک بادشاہ جو خود کو خدا کہتا تھا اور جس کی ٹکر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ہوئی تھی اورر وہ شکست کھا گیا تھا ۔ قوت: طاقت ۔ درپردہ: پوشیدہ طور پر ۔ مرید: مطیع ۔ کلیم اللّٰہی: حضرت موسیٰ علیہ السلام چونکہ اللہ سے کلام کیا کرتے تھے اس لیے ان کا لقب کلیم اللہ تھا اور ان کے طور طریقے کو کلیم اللّٰہی کہتے ہیں ۔
مطلب: اگر کوئی موسیٰ صفت سردار، شیخ ، وڈیرہ یا پیر ظاہر میں فرعونی اور طاغوتی طاقت کے خلاف ہو لیکن پوشیدہ طور پر فرعون سے ملا ہوا ہو اور اپنے مفادات اور اغراض کی خاطر اس کا مطیع بن چکا ہو تو ایسی قوت ایسی سرداری، ایسی پیری چاہے وہ ظاہر میں کلیم اللہ کے طور طریقے کی مانند نظر کیوں نہ آتی ہو قوم کے حق میں لعنت ہے اور غلام قوموں کی بیماری میں سب سے بڑی بیماری یہ ہے کہ اس کے راہنما چاہے وہ کسی میدان میں کیوں نہ ہوں پوشیدہ طور پر غیر ملکی اور قوم کو غلام بنانے والے آقاؤں سے ملے ہوئے ہوتے ہیں جس سے پوری قوم غلامی کے شکنجے میں ایسی جکڑی جاتی ہے کہ نکل نہیں سکتی۔
(Zarb-e-Kaleem-181) Nafsiyat-e-Ghulami
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Arabs #Palestine #Gaza #Iqbaliyat #OIC #Islam #Islamic #Nation #World #Ummah #Hope #Leader #Brave #Wakeup #Pakistan #Unity #Millat #Shaheen #Inspiration #Motviation #Moses #Mosa #KaleemUllah
12
views
Sabaq Phir Parh Sadaqat Ka, Adalat Ka, Shujaat Ka - Dr. Allama Iqbal
(Bang-e-Dra-163) Tulu-e-Islam (طلوع اسلام) (The Rise of Islam)
Sabaq Phir Parh Sadaqat Ka, Adalat Ka, Shujaat Ka
Liya Jaye Ga Tujh Se Kaam Dunya Ki Imamat Ka
Read again the lesson of truth, justice and courage!
You will be chosen to take on the role of leading the world.
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
معانی: امامت: پیشوائی، الہی منصب ۔
مطلب: اے مسلمان تجھ سے دنیا کی امامت کا کام لیا جانا ہے اس لیے ضروری ہے کہ تو صداقت، عدالت اور شجاعت کا سبق پڑھ ۔ یعنی یہ اوصاف تجھے اصل تک رسائی دیں گے اور دنیا کی قوموں کو جس قسم کے سردار اور امام کی ضرورت ہے وہ تو ہی ہے اگر تیرے اندر یہ اوصاف پیدا ہو جائیں ۔
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#AllamaIqbal #AakhriPaigham #Poetry #NationalPoet #Iqbal #UrduPoetry #Quotes #Lines #Islam #Shikwa #shayari #Nazam #Motivation #Inspiration #Falcon #Shaheen #IqbalFans #Eagle #Muhammad #Islam #Tulueislam #Islam #RiseofIslam #Love #Millat #Ummah #Unity #Community #Bravery #Brave #Truth #Honesty #Justice #Qualities #Momin #Leader
13
views
Khabar Nahin Kya Hai Naam Iss Ka, Khuda Farebi Ya Khud Farebi
Khabar Nahin Kya Hai Naam Iss Ka, Khuda Farebi Ya Khud Farebi
Amal Se Farigh Huwa Musalman Bana Ke Taqdeer Ka Bahana
I can’t see what it is: is it self‐deception or deception of God?
Having invented the excuse of fate, the Muslim has ceased to act meaningfully.
(Armaghan-e-Hijaz-36) Zameer-e-Maghrib Hai Tajirana
خبر نہیں کیا ہے نام اس کا، خدا فریبی کہ خود فریبی
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ
معانی: خبر نہیں : معلوم نہیں ۔ خدا فریبی: خدا کو فریب دینا ۔ خود فریبی: اپنے آپ کو فریب دینا ۔ فارغ ہونا: الگ ہو جانا ۔ تقدیر: قسمت ۔
مطلب: عہد حاضر کے مسلمانوں میں تقدیر (قسمت ، نصیب) کا یہ غلط مفہوم پیدا ہو چکا ہے کہ جو کچھ ہونا ہے وہ خدا نے ان کی قسمت میں پہلے سے لکھ دیا ہے اس لیے ہمیں کوشش اور عمل سے اس کو بدلنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر خدا کو منظور ہواتو وہ خود ہی اسے بدل دے گا ۔ اس غلط عقیدہ کی وجہ سے وہ عمل سے کنارہ کش ہو چکا ہے ۔ اب میں ا س عقیدے کو کیا نام دوں ۔ اسے اپنے آپ کو فریب دینے والا عقیدہ کہوں یا خدا کو فریب دینے والا عقیدہ کہوں ۔ اصل میں یہ دونوں کو فریب دے رہے ہیں ۔ خدا کو اس کی پیدا کردہ تقدیر کا غلط مفہوم دے کر اورخود کو اس بنا پر بے عملی سے دوچار کر کے ۔
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Iqbaliyat #lines #Taqdeer #Fate #KhudaFareebi #KhudFareebi #Musalman #Ummah #Unity #WakeUp
1
view
Mout Har Shah-o-Gada Ke Khawab Ki Tabeer Hai - Dr. Allama Iqbal
Mout Har Shah-o-Gada Ke Khawab Ki Tabeer Hai
Iss Sitam-Gar Ka Sitam Insaf Ki Tasveer Hai
Death is interpretation of the dream of the king and the poor alike
This atrocious one’s terror is the picture of justice
(Bang-e-Dra-096) Goristan-e-Shahi
موت ہر شاہ و گدا کے خواب کی تعبیر ہے
اس ستم گر کا ستم انصاف کی تصویر ہے
شاہ:بادشاہ، سلطان، امیر ۔ گدا: مُفلس، نادار، فقیر
ستم گر: ظالم۔ ستم: ظلم ۔ انصاف کی تصویر: درحقیقت انصاف ہے
مطلب: امیر ہو یا غریب! بادشاہ ہو یا فقیر، موت کسی چھوٹے بڑے سے رعایت نہیں کرتی اس لیے کہ اس کی نظروں میں تو سب ہی برابر ہیں ۔
كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ
ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Death #Dead #Died #Motivation #Rising
#Badshah #Gareeb #Shah #Poor #Rich #Iqbaliyat #lines
10
views
Shaheen Kabhi Parwaz Se Thak Kar Nahin Girta - Dr. Allama Iqbal
(Zarb-e-Kaleem-077) Asrar-e-Paida
Shaheen Kabhi Parwaz Se Thak Kar Nahin Girta
Pur Dam Hai Agar Tu To Nahin Khatra-e-Uftad
The hawk is never tired of flight, Does not drop gasping on the ground:
If unwearied it remains on wings, From huntersʹ dread is safe and sound.
شاہیں کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گرتا
پُردَم ہے اگر تُو ، تو نہیں خطرہَ افتاد
معانی: پُردم: بھرپور سانس والا، یعنی حوصلہ مند ۔ خطرہَ افتاد: گرنے کا خطرہ ۔
مطلب: باقی جانور تھوڑا بہت اڑنے کے بعد تھک جاتے ہیں اور کہیں کہیں دم لینے کے لیے بیٹھ جاتے ہیں لیکن باز کو دیکھو وہ گھنٹوں اڑتا رہتا ہے ۔ اس کا دم ایسا پکا ہے کہ وہ تھکتا نہیں ۔ اگر تو بھی باز کی طرح پختہ دم ہو تو تجھے بھی اپنی زندگی کی پرواز میں گرنے کا خطرہ نہیں ہے ۔ یہ ہے وہ کھلا ہوا بھید جو اقبال نے اس نظم میں بیان کرنا چاہا ہے
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Shahyri #Sher #akhripagham #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Shahen #AakhriPaigham #Shaheen #Falcon #Auqab #Eagle #Riseup #Wakeup #Tairelahooti #Bird #FlyingShaheen #StrongMuslims #BraveMuslims #Hawk #Rising
8
views
Free Palestine 🇵🇸 - Poetry Of Dr. Allama Iqbal
Free Palestine 🇵🇸
آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانا
وہ باغ کی بہاریں، وہ سب کا چہچہانا
آزادیاں کہاں وہ اب اپنے گھونسلے کی
اپنی خوشی سے آنا، اپنی خوشی سے جانا
لگتی ہے چوٹ دل پر، آتا ہے یاد جس دم
شبنم کے آنسوؤں پر کلیوں کا مُسکرانا
وہ پیاری پیاری صورت، وہ کامنی سی مورت
آباد جس کے دم سے تھا میرا آشیانا
کیا بد نصیب ہوں مَیں گھر کو ترس رہا ہوں
ساتھی تو ہیں وطن میں، مَیں قید میں پڑا ہوں
جب سے چمن چھُٹا ہے، یہ حال ہو گیا ہے
دل غم کو کھا رہا ہے، غم دل کو کھا رہا ہے
I am constantly reminded,
Of the bygone times.
Those garden’s springs,
Those chorus of chimes.
Gone are the freedoms,
Of our own nests.
Where we could come,
And go at our own pleasure.
My heart aches,
The moment I think,
At the dew's tears,
the buds' smile.
That beautiful figure,
That delicate form.
Which was source of
my dwellings' existence.
How unfortunate I am,
desperately longing for my home.
My companions are in the home‐land,
and I am rotten in the prison.
Since separation from the garden,
The condition of my heart is such.
My heart is waxing the grief,
My grief is waxing the heart.
(Bang-e-Dra-012) Parinde Ki Faryad (The Bird's Complaint)
Ata Hai Yaad Mujh Ko Guzra Huwa Zamana
Woh Bagh Ki Baharain, Woh Sub Ka Chehchana
Azadiyan Kahan Woh Ab Apne Ghonsle Ki
Apni Khushi Se Ana, Apni Khushi Se Jana
Lagti Hai Chot Dil Per, Ata Hai Yad Jis Dam
Shabnaam Ke Ansuon Per Kaliyon Ka Muskarana
Vo Payari Payari Soorat, Vo Kamni Si Moorat
Abad Jis Ke Dam Se Tha Mera Ashiyana
Kya Badnaseeb Hun Mein Ghar Ko Taras Raha Hun
Sathi To Hain Watan Mein, Main Qaid Mein Para Hun
Jab Se Chaman Chuta Hai, Ye Haal Ho Gya Hai
Dil Gham Ko Kha Raha Hai, Gham Dil Ko Kha Raha Hai
Artist: Rana Ashfaq
Poet: Dr Allama Iqbal
Credits: Nasheed Club (YT)
#FreePalestine #Iqbaliyat #Poetry #Islam #AllamaIqbal #Palestine #Gaza #ChildreninGaza #GazaGenocide #Muslims #Kids #Children #AataHaiYaadMujhKo #Sad #Ummah #Unity #AakhriPaigham
9
views
Khaye Kyun Mazdoor Ki Mehnat Ka Phal Sarmaya-Dar
Kaarkhane Ka Hai Malik Mardak-e-Na Kardah Kaar
Aysh Ka Putla Hai, Mehnat Hai Isse Na-Saazgar
The owner of the factory is a useless man
He is very pleasure loving, hard work does not suit him
Hukm-e-Haq Hai Lesa Lil-Insani Illah Ma Sa’aa
Khaye Kyun Mazdoor Ki Mehnat Ka Phal Sarmaya-Dar
God’s command is “Laisa lil Insani Illa Ma Sa’a”
Fruit of laborer’s work should not be usurped by the capitalist
(Bang-e-Dra-197) Zarifana
ظریفانہ کلام
کارخانے کا ہے مالک مَردکِ ناکردہ کار
عیش کا پُتلا ہے، محنت ہے اسے ناسازگار
حکمِ حق ہے لَیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَاسَعیٰ
کھائے کیوں مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار
شرح :
علامہ اقبال نے ان دو شعروں میں محنت کش طبقہ کی حمایت کا حق ادا کر دیا ہے. کہتے ہیں کہ کارخانے کا مالک (سرمایہ دار) نہایت پست فطرت، نااہل، عیش پسند اور کاہل ہے. اب اس کے مقابل ذرا قرآن مجید کی اس آیت پر غور کرو کہ "انسان اُسی شی کا حقدار ہے جس کے حصول کے لیے وہ جدوجہد کرے" اگر یہ قرآنی فرمودہ صحیح ہے (اور یقیناً صحیح ہے) تو پھر سرمایہ دار کو کیا حق حاصل ہے کہ وہ مزدور کی محنت کا پھل تو خود کھائے اور مزدور خونِ جگر پی کر زندگی بسر کرے؟
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#Iqbal #Poetry #Iqbalonlabour #Iqbalonlabourday #Labourday #Laborday #RespectLabour #lines #Shahyri #allamaiqbal #AakhriPaigham #1stMay #Capitalism #Capitalist #Iqbaliyat #Quran #Islam #Muslims #lines #Poor #Rich
16
views
Fitrat Afrad Se Ighmaaz Bhi Kar Leti Hai
Fitrat Afrad Se Ighmaaz Bhi Kar Leti Hai
Kabhi Karti Nahin Millat Ke Gunahon Ko Muaf
Nature can sometimes tolerate the faults of individuals
But it never forgives the sins of the nation.
(Zarb-e-Kaleem-097) Deen-o-Taleem
فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہے
کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف
معانی: فطرت: قدرت ۔ افراد: فرد کی جمع ، اشخاص ۔ اغماض کرنا: چشم پوشی کرنا، دھیان نہ دینا: نظر انداز کرنا ۔ ملت: قوم، جماعت ۔
مطلب: اصول قدرت یہ ہے کہ اگر کسی قوم کے اشخاص میں سے انفرادی طور پر کوئی خطا کر بیٹھے تو قدرت اس کی خطا کو نظر انداز بھی کر سکتی ہے لیکن اگر پوری قوم کوئی خطا کر بیٹھے تو اس کی معافی نہیں ملتی اس کی سزا ضرور ملتی ہے
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Shahyri #Motivation #Inspiration #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Iqbaliyat #Faith #Yaqeen #Believe #Imaan #Ghulami #Slavery #Ghulam #Wakeup #Arabs #Gaza #Palestine #Genocide
20
views
Khawab Se Baidar Hota Hai Zara Mehkoom Agar
Khawab Se Baidar Hota Hai Zara Mehkoom Agar
Phir Sula Deti Hai Uss Ko Hukamran Ki Sahiri
Awake from dreams, when the subject find the sight,
Rulers' enchantments pull them back to the night.
خواب سے بیدار ہوتا ہے ذرا محکوم اگر
پھر سُلا دیتی ہے اُس کو حُکمراں کی ساحری
معانی: خواب: یعنی غفلت ۔ سُلا دینا: ایسا چکر دینا کہ وہ جدوجہد نہ کر سکے ۔ ساحری: جادوگری ۔
مطلب: اگر محکوم قوم پڑی خواب غفلت سے بیدار ہوتی ہے تو اس کو حکمرانوں کی جادوگری پھر سے سلا دیتی ہے ۔
~ Dr. Allama Iqbal
(Bang-e-Dra-162) Jawab-e-Khizar (خضر راہ - جواب خضر) Khizr’s Reply
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Shahyri #Motivation #Inspiration #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Iqbaliyat #Faith #Yaqeen #Believe #Imaan #Ghulami #Slavery #Ghulam #Wakeup
8
views
Waaiz-e-Qoum Ki Woh Pukhta Khayali Na Rahi - Dr. Allama Iqbal
Waaiz-e-Qoum Ki Woh Pukhta Khayali Na Rahi
Barq Taba’ee Na Rahi, Shaola Maqali Na Rahi
That mature thinking of the nation’s preacher is gone
That natural lightning is gone, fiery speeches are gone
Reh Gyi Rasm-e-Azan, Rooh-e-Bilali Na Rahi
Falsafa Reh Gya, Talqeen-e-Ghazali Na Rahi
The ritual of adhan has persisted, the spirit of Bilal is gone
Philosophy has persisted, the teaching of Ghazli is gone
Masjidain Marsiya Khawan Hain Ke Namazi Na Rahe
Yani Woh Sahib-e-Ausaf-e-Hijazi Na Rahe
Mosques are lamenting that the reciters of prayers are gone
That is those with attributes of Hijaz’ people are gone
واعظِ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہی
برقِ طبعی نہ رہی، شعلہ مقالی نہ رہی
معانی: واعظِ قوم: ملت کے مذہبی رہنما ۔ پختہ خیالی: اسلامی عقیدوں پر مضبوطی سے قائم رہنے کی حالت ۔برق طبعی: تقریر میں جلد اثر کرنے والی کیفیت ۔ شعلہ مقالی: گفتگو، تقریر میں عشق کی گرمی ۔
مطلب: قوم کو جو لوگ وعظ و نصیحت کرتے رہتے ہیں دیکھا جائے تو ان میں پختہ خیالی کا فقدان ہے ۔ نہ ان کی طبیعتوں میں بجلی کی سی تڑپ ہے نا ہی گفتگو میں کسی قسم کی تاثیر باقی رہی ہے ۔ وہ شعلہ بیانی کا جوہر دیکھا جائے تو باجود ہو چکا ہے ۔
رہ گئی رسمِ اذاں ، روحِ بلالی نہ رہی
فلسفہ رہ گیا، تلقین غزالی نہ رہی
معانی: روحِ بلالی: حضرت بلال کا سا جذبہ عشق ۔ فلسفہ: مراد خالی باتیں ہی باتیں ۔ تلقین غزالی: مشہور فلسفی اور صوفی امام غزالی کا عشق حقیقی سے متعلق درس ۔
مطلب: اس میں حضرت بلال کی سی روح اور جذبے کا عمل دخل نہیں رہا یعنی جب بلال اذان دیا کرتے تھے تو آنحضرت خود ان کے لحن کو پسند فرمایا کرتے تھے ۔ اسی طرح فلسفہ تو باقی رہ گیا لیکن امام غزالی کی طرح اس کی توجیہہ کرنے والے باقی نہیں رہے ۔
مسجدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی نہ رہے
یعنی وہ صاحبِ اوصافِ حجازی نہ رہے
معانی: مرثیہ خواں : دکھ کا اظہار کرنے والی ۔ صاحب اوصاف حجازی: صحیح اسلامی خوبیاں اور طور طریقے رکھنے والے ۔
مطلب: اب تو مساجد اس امر پر مرثیہ خواں ہیں کہ نمازی باقی نہیں رہے یعنی وہ لوگ بھی موجود نہیں جو حجازیوں کے سے وصف رکھتے تھے ۔
#JawabeShikwa #Shikwa #Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #Iqbal #Urdu #UrduPoetry #UrduLines
11
views
Allama Iqbal's 86th Death Anniversary - Aakhri Paigham
Whether the bygone melody comes back, whether it does not?
Whether a sweet-breeze blows from Hijaz, whether it does not?
This mendicant’s life draws its close,
Whether a knower of the secret comes a day, whether not?
سرودِ رفتہ باز آید کہ ناید؟
نسیمے از حجاز آید کہ ناید؟
سرآمد روزگار این فقیرے
دگر داناے راز آید کہ ناید؟
گزرا ہوا سرود دوبارہ آتا ہے یا نہیں،
حجاز سے نسیم دوبارہ آتی ہے یا نہیں،
اس فقیر کی زندگی کا آخری وقت آن پہنچا،
کوئی دوسرا دانائے راز آتا ہے یا نہیں
سرودِ رفتہ باز آئے نہ آئے
وہ خوشبوئے حجاز آئے نہ آئے
ہے اِس درویش کا اب وقتِ رحلت
کوئی دانائے راز آئے نہ آئے
منظوم ترجمہ از پروفیسر مسعود قریشی
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Prayer #Poem #Shahyri #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #AakhriPaigham #Shaheen #NationalPoet #TheGreatPhilosopher #Leader #IqbalDay #Iqbaliyat #PoetoftheEast #BestPoetry #BestPoet #IqbalLovers #Philosopher #Thinker #HakeemulUmmat #Wakeup #Nation #Death
6
views
Loh Bhi Tu Qalam Bhi Tu, Tera Wajood Al-Kitab - Dr. Allama Iqbla
Loh Bhi Tu Qalam Bhi Tu, Tera Wajood Al-Kitab
Gunbad-e-Abgina Rang tere Muheet Mein Habab
You are the Sacred Tablet, You are the Pen and the Book;
This blue‐colored dome is a bubble in the sea that you are.
Alim-e-Aab-o-Khak Mein Tere Zahoor Se Faroug
Zarra'ay Raig Ko Diya Tu Ne Tulu-e-Aftab
You are the lifeblood of the universe:
You bestowed the illumination of a sun upon the particles of desert dust.
Shoukat-e-Sanjar-o-Saleem Tere Jalal Ki Namood
Faqr-e-Junaid(R.A.)-o-Bayazeed(R.A.), Tera Jamal-e-Be-Naqab
The splendour of Sanjar and Selim: a mere hint of your majesty;
The faqr of Junaid and Bayazid: your beauty unveiled.
Shauq Tera Agar Na Ho Meri Namaz Ka Imam
Mera Qiyam Bhi Hijab, Mera Sajood Bhi Hijab
If my prayers are not led by my passion for you,
My ovation as well as my prostrations would be nothing but veils upon my soul.
Teri Nigah-e-Naaz Se Dono Murad Pa Gaye
Aqal Ghiyab-o-Justajoo, Ishq Huzoor-o-Iztarab
A meaningful glance from you redeemed both of them:
Reason—the seeker in separation; and Love—the restless one in Presence.
Teerah-o-Taar Hai Jahan Gardish-e-Aftab Se
Taba-e-Zamana Taza Kar Jalwa'ay Behijab Se
The world has become dark since the sun has set down;
Unveil your beauty to dawn upon this age.
Taza Mere Zameer Mein Ma'arka'ay Kuhan Huwa
Ishq Tamam Mustafavi(S.A.W.), Aqal Tamam Bu-Lahab
The old battle was then revived in my conscience:
Love, all Mustafa; Reason, all Abu Lahab.
(Bal-e-Jibril-132) Zauq-o-Shauq (Ecstasy)
ذوق و شوق
(ان اشعار میں سے اکثر فلسطین میں لِکھّے گئے)
لَوح بھی تُو، قلم بھی تُو، تیرا وجود الکتاب
گُنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب
عالَمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ
ذرّۂ ریگ کو دیا تُو نے طلوعِ آفتاب
شوکتِ سنجر و سلیم تیرے جلال کی نمود
فقرِ جُنیدؒ و بایزیدؒ تیرا جمالِ بے نقاب
شوق ترا اگر نہ ہو میری نماز کا امام
میرا قیام بھی حجاب، میرا سجود بھی حجاب
تیری نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے
عقل غیاب و جستجو، عشق حضور و اضطراب
تِیرہ و تار ہے جہاں گردشِ آفتاب سے
طبعِ زمانہ تازہ کر جلوۂ بے حجاب سے
تازہ مرے ضمیر میں معرکۂ کُہَن ہُوا
عشق تمام مصطفیٰؐ، عقل تمام بُولَہب
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #NabiSAW #RasoolSAW #AakhriNabi #LastProphet #ProphetPBUH #Mustafa #HazratMuhammad #HolyProphet #SAW #PBUH #Hijaz #Madina #Love #Darood #Wakeup #LoohBhiTu #QalamBhiTu
9
views
Hind Mein Ab Noor Hai Baqi Na Souz
Hind Mein Ab Noor Hai Baqi Na Souz
Ahl-e-Dil Iss Dais Mein Hain Teerah Roz!
India now has no light of vision or yearning;
Men of illumined hearts have fallen on evil days.
(Bal-e-Jibril-146) Peer-o-Mureed
ہند میں اب نور ہے باقی نہ سوز
اہلِ دل اس دیس میں ہیں تیرہ روز
مطلب: ہندوستان کا المیہ یہ ہے کہ یہ خطہ ارض ان لوگوں سے خالی ہو گیا ہے جو روشن دماغ اور دل میں سوز و گداز رکھتے تھے اور سچ تو یہ ہے کہ اہل دل اب سیہ بختی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Iqbliyat #Leader #Leading #King #AakhriPaigham #Akhripegham #Nigah #Dil #Heart #Vision #India #Hindustan #Hind #AhleDil
6
views
Khushi Ho Eid Ki Kyunkar Ke Sougwar Hun Main - Dr. Allama Iqbal
Khazan Main Mujh Ko Rulati Hai Yad-e-Fasl-e-Bahar
Khushi Ho Eid Ki Kyunkar Ke Sougwar Hun Main
In the autumn I am crying in remembrance of the spring
As I am in mourning, Eid cannot bring happinesstome
(Bang-e-Dra-127) Eid Par Shair Likhne Ki Farma'ish Ke Jawab Mein
عید پر شعر لکھنے کی فرمائش کے جواب میں
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Palestinians #Children #Worrior #Brave #Soldier #Palestine #Israel #War #Fight #Gaza #PalestineWar #IsraelWar #PalestineUnderAttacked #StandWithPalestine
1
view
Kati Hai Raat To Hangama Gustari Mein Teri - Dr. Allama Iqbal
Kati Hai Raat To Hangama Gustari Mein Teri
Sehar Qareeb Hai, Allah Ka Name Le Saqi!
Your whole night has passed in tumult and clamor
The dawn is close remember God, O cupbearer!
(Bang-e-Dra-121) Saqi
کٹی ہے رات تو ہنگامہ گُستری میں
سہَر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی!
مطلب: اے ساقی! تیری رات تو ہنگامہ پیدا کرنے میں گزرنا۔ اب صبح ہونے والی۔ اور خدا کا نام لے، یعنی اے رہنما! تو نے ساری عمر غفلت اور عیش و نشاط میں گزارا اب تیری زندگی کے دن گنتی کے آرام سے اس کے لیے خود بھی خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر عمل کر کے اور قوم کو بھی اسی راستے پر چل کر آخرت کے لیے نیک اعمال کا توشہ جمع ہو گا۔
~ Dr. Allama Iqbal
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Allamaiqbal #Poem #Motivation #Inspiration #Allah #DrIqbal #Saqi #Saaqi #Saki #Iqbliyat #Leader #Leading #King #AakhriPaigham #Akhripegham
5
views
Merne Walon Ki Jabeen Roshan Hai Iss Zulmat Mein
Merne Walon Ki Jabeen Roshan Hai Iss Zulmat Mein
Jis Tarah Chamakte Hain Andheri Raat Mein
The foreheads of the dead brighten up in this darkness
As stars are shining in the darkness of the night.
(Bang-e-Dra-099) Falsafa-e-Gham
مرنے والوں کی جبیں روشن ہے اس ظلمات میں
جس طرح تارے چمکتے ہیں اندھیری رات میں
معانی:ظلمات: جمع ظلمت، اندھیرے ۔
مطلب: تو مرنے والوں کی پیشانیاں تاریکی میں اس طرح سے روشن ہو جاتی ہیں جس طرح کہ اندھیری رات میں تارے چمکتے ہیں اور ان کی روشنی مسافر کے لیے مشعل راہ کا کام دیتی ہے۔
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#Sad #Urdu #Poetry #Iqbaliyat #Lines #Inpsiration #Motivation #Rooh #Heart #Dead #Spirtiual #AllamaIqbal #AakhriPaigham #Falsafa #Gham
4
views
Ye Naghma Fasl-e-Gul-o-Lala Ka Nahin Paband
Ye Naghma Fasl-e-Gul-o-Lala Ka Nahin Paband
Bahar Ho Ke Khazan, La Ilaha Illallah
These melodious songs are not confined to time when rose and tulip bloom
Whatever the season of year be "No god but He" must ring till doom.
(Zarb-e-Kaleem-005) LA ILAHA ILLALLAH (لا الہٰ الا اللہ) NO GOD BUT ALLAH
یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں ، لا الہ الا اللہ
معانی: نغمہ: گیت ۔ فصل گل و لالہ: بہار کا موسم ۔ پابند: قید ۔
مطلب: توحید محدود نہیں ۔ یہ نہیں کہ خوشحالی ہو تو توحید اور بدحالی ہو تو شرک اختیار کر لیا جائے ۔ کوئی بھی موسم ہو یہ نغمہ ہر دو صورتوں میں قیام رہنا چاہیے ۔ چاہے گلاب کے اور لالہ کے پھولوں کا موسم ہو یعنی بہار ہو اور چاہے خزاں کا موسم ۔ توحید ہر حالت میں قائم رہنی چاہیے ۔ مراد یہ ہے کہ اے مسلمان چاہے دنیاوی طور پر تیرا عروج ہو چاہے زوال ہو لا الہ الا اللہ کی روح سے اپنے جسم کو خالی نہیں کرنا چاہیے ۔ خوش حالی اور بدحالی دونوں صورتوں میں یہی تیرا علاج ہے ۔
https://allamaiqbal.carrd.co/
https://www.youtube.com/@AakhriPaigham
https://www.facebook.com/AakhriPaigham/
https://www.instagram.com/akhripaigham/
https://twitter.com/AakhriPaigham
https://www.tiktok.com/@aakhripaigham
#Muslims #Iqbal #Poetry #Islam #Tulueislam #RiseofIslam #Islamismylife #Allamaiqbal #Shahyri #akhripagham #Motivation #Allah #Muhammad #DrIqbal #Lines #Quotes #Quran #Shaheen #AakhriPaigham #Khudi #Selfhood #Khudibyiqbal #Iqbalphilosophy #WorldofMuslims #Palestine #MasjidAlAqsa #Jahan #World #Dunya #Universe #PoetofNation
3
views